انتخابات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنر بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلو چستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ 20دسمبر سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کے کاغذات نامزدگی کی وصول کا سلسلہ شروع ہوجائے گا آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام جماعتوں اور امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کریں گے کوشش ہے الیکشن کے حوالے سے آنے والی تمام شکایات کو سنا جائے۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ریٹرننگ افیسران کے تربیتی سیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہاکہ صوبے کے ریٹرننگ افسران کا تربیت کا سلسلہ شروع کیا ہے تربیتی سیشن کا مقصد انتخابات کو صاف شفاف بنانے کے حوالے سے موجود قوانین سے آگاہ کرنا ہے ٹریننگ میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے دی گئی قوانین پر عمل درآمد کرنا آروز اور ڈی آروز کی زمیداریوں میں شامل ہے آر اوز صوبے میں منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

اور ایمانداری سے فرائض انجام دیں ٹرینگ سیشن کوئٹہ،لورالائی،سبی اور خضدار میں منعقد کئے جارہے ہیں مجموعی طورپر قومی وصوبائی حلقوں کے لئے 67آراوز ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں،ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ کل بھی جاری رہے گی،آراوز کی ٹریننگ کے بعد ایک روزہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ ہوگی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ کو دینے کے بعد حلف لیا جائے گاڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کی حلف لینے کے بعد آراوز سے حلف لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 20دسمبر سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد کے کاغذات نامزدگی کی وصول کا سلسلہ شروع ہوجائے گا آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،عام انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنرنے کہا کہ میری آئی جی پولیس سے ملاقات ہوئی، مجھے بتایا گیا کہ یہاں ملک کے دیگرصوبوں کے مقابلے میں صورتحال مختلف ہوتی ہے،پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس لیویز،ایف سی اور ضرورت پڑنے پر فوج بھی طلب کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کہیں گے کہ خواتین اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں،بلوچستان بھر میں 5ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صاف،شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کردارادا کریں گے ۔

تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گامیرے پاس جو بھی شکایات آرہی ہیں انہیں قانون کے مطابق حل کیا جارہا ہے بلوچستان میں علاقوں کے درمیان فاصلے زیادہ ہیں ان تمام چیلنجز کے باوجود اپنی ذمیداریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا بڑا اہم حصہ ہیں ہم عوام سے کہیں گے کہ خواتین اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں تمام سیاسی جاعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی سیشن کا مقصد انتخابات کو صاف شفاف بنانے کے حوالے سے موجود قوانین سے آگاہ کرنا ہے ٹریننگ میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے دی گئی قوانین پر عمل درآمد کرنا آروز اور ڈی آروز کی زمیداریوں میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے