بلو چستان کو وفاق سے گیس رائلٹی سمیت 57ارب روپے کے واجبات تاحال مو صول نہ ہو سکے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کو وفاق سے گیس رائلٹی سمیت 57ارب روپے کے واجبات تاحال مو صول نہ ہو سکے تاہم صوبے میں ما لی نظم و ضبط کی وجہ سے اوور ڈرافٹ لینے کا خدشہ ٹل گیا۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان بابرخان نے بتایا کہ پچھلے چار ماہ کے دوران صوبائی حکومت نے کفایت شعاری کو ترجہی دی، بیوروکریسی کے صوبائی حکومت کے خرچے پر فارن ٹورز پر پابندی عائد ہے، صوبائی حکومت کے محکموں میں اخراجات کو 25 فیصد کم کردیا گیا ہے،سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی اسکیموں کے لئے فنڈز کے اجرا اور نئی بھرتیوں پر پابندی کے باعث بھی مالی صورتحال میں بہتری ائی ہے،،انہوں نے بتایا کہ محکمہ خزانہ صوبائی حکومت بلوچستان کے 750ارب کے بجٹ میں سے جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 100ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 312ارب روپے جاری کرچکی ہے،،،انہون نے بتایا کہ وفاقی حکومت پر پی پی ایل کی گیس رائلٹی کی مد میں 55ارب اور دو سالی پرانے دو ارب روپے واجب الادا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ ماہ قبل صوبائی حکومت اسٹیٹ بینک سے اوو ڈرافٹ لینے جا رہی تھی جو مالی نظم و ضبط آنے کی وجہ سے نہیں لیا گیا۔