جھل مگسی، ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران حادثہ،1 بچہ جاں بحق

جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران حادثہ 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کو جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ریسر گاڑی نمبر 109 نے اسٹارٹنگ پوئنٹ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر 8 سالہ بچے کو کچل ڈالاریسر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت گل حسن کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 15 دسمبر کو شروع ہوئی تھی جسکا تیسرا اور فائنل راونڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے