سانحہ 16دسمبر کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیرقانون، پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے 16 دسمبر کے دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ہماری تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہے جب 54 سال قبل ھمارا ملک و سرزمین و وطن دولخت کردیاگیااور ھم بڑے اپنے بھائی سے بچھڑ گئے اور یوں آج تک یہ کرب بقیہ مغربی پاکستان کیلئے سانحہ کا درجہ رکھتا ہے ھم اس غم کے تدارک باھمی عداوتوں و تفاوتوں و تضادات کے خاتمے اور مساوات و ھم آہنگی و بھائی چارے کے فروغ کیلئے خواہاں و کوشاں ہیں اسی طرح کا ایک اور اندوہناک واقعہ 9 سال قبل جب ھمارے قریبی پڑوسی ملک کے دشمنوں کے ایک گروہ نے ھم پر حملہ آور ہوکر ہمارے 400 پھول جیسے بچے ہم سے چھین لئے ھم ان قومی سانحات کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے گوکہ ھم اپنے بھائیوں کی علیحدگی پر ان کیلئے دْعا گو ہیں مگر دْشمن کے گھات لگا کر حملے کیسنگین جْرم کو معاف نہیں کیا جاسکتا بھارت کو عالمی جرائم کا احساس کرتے ھوئے کشمیر سمیت اپنے ملک کے شہریوں پر جبر کے راستے بند کرنے چاہئیے پاکستان کشمیر و فلسطین کے عوام کے ساتھ ھمیشہ رشتہ استوار کرتا رہا ہے ان کی جدوجہد کو ان کا انسانی فطری و پیدائشی و بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق سمجھتا ہے اور ان کے اس حق کی بازیابی کے لئے انکے جدوجہد کی پْرامن سیاسی و سفارتی اخلاقی مدد کو اپنا فرض سمجھتا ہے پاکستان طویل عرصے سے مغربی سرحدی پڑوسی ملک سے ھماری سرزمین پر دراندازی پر تشویش ظاہر کرتے ھوئے احتجاج کرتا رہا ہے حالیہ ھفتے میں ھماری مغربی شمال سرحدی خطے پر بیرونی حملے ھماری داخلی خودمختاری کے اندر مداخلت ہیں جس پر پاکستان کا دفاعی حق کا استعمال کرنااس کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے ملک و عوام کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے و دفاع کیلئے ھماری فوج و قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک و مستعد ہیں ھم سانحہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں شہداء کے لواحقین سے ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے ان کے غم میں اپنے آپ کو برابر کے شریک سمجھتے ہیں دْعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند و متاثرہ خاندانوں کو جانکاہ غم برداشت کرنے کی توفیق دے