گور نر بلو چستان نے نگراں مشیر برائے مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ عمیر محمد حسنی کااستعفیٰ منظور کر لیا

کوئٹہ(این این آئی) گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے نگراں مشیر برائے مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ عمیر محمد حسنی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔نگراں وزیر اعلی کے مشیر برائے مائنز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ عمیر محمد حسنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، گور نر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012 کے رول (2)6 کے تحت دیئے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفیٰ منظور کر لیاہے۔ نگراں وزیراعلیٰ کے مشیر عمیر محمد حسنی نے 14 دسمبر 2023 سے اپنے عہدے پرکام کرنا چھوڑ دیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے