اگرعوام نے ہوش کا ناخن لیا عارضی مفادات کو ترجیح نہیں دی تو8 فروری یوم نجات ہو گا، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اگرعوام نے ہوش کا ناخن لیا عارضی مفادات کو ترجیح نہیں دی تو8 فروری یوم نجات ہو گا عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گریں گی موروثی،خاندانی سیاست قوم اور ملک کے لیے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے۔بدقسمتی سے سیاست کو کاروبار بنانے والے ہم پر مسلط کیے گیے ہیں۔نااہل خاندانی پارٹیوں نے باربار حکومت کی لیکن ملک وعوام ترقی کی بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا یہ مسلط شدہ لوگ خود اربوں ڈالر کا مالک ہے لیکن ملک پر اسی ارب روپے کا قرضہ ہے آج گیارہ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پاکستان کی غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال کے ذمہ دار یہی نا اہل لوگ ہیں آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنے گی، بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کوخوشحال،ترقی یافتہ دیکھنے والے نوجوان کو روزگار دینے اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی بدعنوانی،ناانصافی،ظلم وجبر لاقانونیت، جہالت،رشوت اورسفارش کلچر کیخلاف ہیں جن پارٹیوں،خاندانوں نے حکمرانی کی پارٹیوں پر اجارداری وقبضہ کیا ہے انہی لوگوں نے لوٹ مار،مہنگائی،بھاری سودی قرضے کو عام کیا،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب انہی نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اور یہی ایک آپشن ہے نوجوان سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کے کلچر کو مسترد کرتے ہوئے مکالمے اور دلیل کے ذریعے صرف سچ کو فروغ دیں 8 فروری الیکشن کا دن نوجوانوں کی نئی امیدوں اور جماعت اسلامی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا مغربی ممالک نیاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کو بہتری کے لیے استعمال کریں۔اصل مقابلہ سچ اور جھوٹ کا ہے،غلط اور صیح کا ہے نوجوانوں کو اصل صورتحال کو سمجھتے ہوئے سچ کا ساتھ دینا ہو گا ترازو آج ہر پاکستانی کا نشان ہے کل ہزاروں خواتین نے بہاولپور میں اس کے حق میں فیصلہ دیا ہے آج کے پی میں نوجوان ٹیم ترازو کی صورت میں جمع ہیں جماعت اسلامی کی حکومت کسی خاندان کی نہیں، حقیقت میں عوام کی نمائندہ ہو گی۔ بار بار آزمائے ہوئے چہرے ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے، اضافے کا باعث بنے۔ نوجوان 8فروری کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے محلات کا طواف کرنے کی بجائے ان کا احتساب کرنے کو تیار ہیں۔ ان تین پارٹیوں کی حکومتوں کی وجہ سے 25کروڑ عوام بنیادی حقوق، بچے بچیاں تعلیم، نوجوان روزگار سے محروم ہیں، انہوں نے قومی ادارے تباہ کردیے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی، لسانیت وفرقہ واریت کے پرچارکرنے والوں سمیت پی ٹی آئی اور جرنیلوں نے آئین کے ساتھ بے وفائی کی، انہی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کا غلام ہے۔ قوم کرپشن، جہالت، بے روزگاری سے پاک اسلامی و خوشحال پاکستان دیکھنے کے لیے 8فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔ ہم ان شاء اللہ ملک کو خوب صورت، پرامن، روشن مستقبل دیں گے۔ اقتدار ملا تو ملک میں قرآن کی حکومت نافذ کریں گے۔