واشک،ٹریفک حادثے میں میر کفایت اللہ بلوچ سمیت 2افراد زخمی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)واشک میں ٹریفک حادثہ سیاسی و سماجی شخصیت و آزاد پینل سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر کفایت اللہ بلوچ سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ واشک کے علا قے ناگ کے قریب پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیت و آزاد پینل سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر کفایت اللہ بلوچ کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے بھانجے سمیت شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امدا فراہم کر نے کے بعد مزید علا ج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے