چیف جسٹس،چیف الیکشن کمشنر ملاقات،انتخابات کسی صورت التوا کا شکار نہ ہونے دینے کا اعادہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انتخابات کسی بھی صورت التوا کا شکار نہ ہونے دینے کا اعادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیرپہلے ہونے والی ایک اہم ملاقات میں دونوں چیفس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات کے راستے میں آنے والی تمام انتظامی یہ قانونی دشواریوں کوجلد دورکرلیا جائے گا اور انتخابات ہرصورت میں اپنی مقررہ تاریخ پر ہونگے۔

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے دو سینیرججز اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی موجود تھے۔تمام اعلی شخصیات کا ماننا تھا کہ ہر صورت انتخابات مقررہ تاریخ پر ہونے چاہئیں۔ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات میں یہ بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن 8فروری کو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس کو بتادیا کہ کمشن کی تیاریاں مکمل ہیں اور وہ نہیں چاہتے عدالتی کارروائی کوئی رکاوٹ بنے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی بات چیت میں چیف جسٹس کو یہ بتایا ہے کہ آر اوز لگانا ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن کمیشن کا حق ہے۔

چیف جسٹس کی انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد کے لئے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل جمع کرائے گا اور سپریم کورٹ جلد اس کیس کو سنے گی۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے ایک لارجر بنچ تشکیل دے گی، ذرائع کے مطابق ملاقات 50منٹ جاری رہی،2سینئر ججز بھی ملاقات میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے