توبہ اچکزئی میں سال کی پہلی برف باری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)توبہ اچکزئی میں سال کی پہلی برف باری تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے۔موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق مغربی ہواؤں کے پیش نظر بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ پہاڑی سلسلے پر برف باری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے