نیشنل پارٹی کا منشور بلوچستان کی تعمیر ترقی بلوچستان میں تعلیمی فروغ اور بلوچستان کی پائیدار امن ہے،رحمت صالح بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام سریکوارن سی پیک روڈ اجوا ہوٹل کے مقام پر بڑا شمولیتی جلسہ پنجگور سبزآب سردار چاہ حانیں تپنجگورل گومازین سریکوارنv خدابادان اور دیگر علاقوں سے بی این پی عوامی کے سینکڑوں سیاسی کارکنوں یونٹ سکیرٹری اور دیگر جماعتوں سے عبدالوحید صوفی محمد عظیم عبدالجلیل واجہ محمد موسی مولوی دین محمد عبد الرازق واجہ پرویز احمد واجہ دین محمد حولدار شیر حسن مولابچش بلال احمد عبدالنبی عبدالمجید امان اللہ واجہ مصطفی خدابخش ملارحمت اللہ کی سربراہی میں 1545 افراد نے بی این پی عوامی جعیت علما اسلام اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سکیرٹری پھلین بلوچ مرکزی رہنما حاجی اسلام بلوچ شہباز ایڈوکیٹ چیئرمین شعیب جان بلوچ حاجی محمد ایوب بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ کی موجودگی میں نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے قائد بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں۔ یشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جلسے میں ضلع بھر نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سکیرٹری پھلین بلوچ مرکزی رہنما سابقہ ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شہباز طارق ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی ایوب بلوچ محسن مکران چیئرمین شعیب جان بلوچ صلاولدین میروانی عبدالوحید ایڈوکیٹ عدنان سعید گچکی واجہ صدیق بلوچ میر عباس بلوچ شہزاد رضا بلوچ نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا منشور بلوچستان کی تعمیر ترقی بلوچستان میں تعلیمی فروغ اور بلوچستان کی پائیدار امن ہے تعلیم امن اور ترقی خوشحالی ہوگی تو بلوچستان میں مثبت تبدیلی عوام پر مرتب ہونگے کرپشن نابرابری عدم مساوات اور مسلط کردہ نمائندے بلوچستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں جن کی وجہ سے بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے بلوچستان سے مایوسی ناامیدی اور محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے پاس جاکر تبدیلی کیلئے رجوع کرہی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچستان کے غریب عوام کی خوشحالی ترقی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بار بار مداخلت اور سیاسی مداریوں اور عوام کے خون جوسنے والوں کو مسلط کرنے سے بلوچستان کو کافی نقصان سے دوچار کیا ہے جب بھی بلوچستان میں مداخلت کے زریعے عوام کی رائے کو تبدیل کیا گیا ہے تو بلوچستان میں امن بہتری کے بجائے مزید عوام میں دوریاں بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور سیاسی کارکنوں اور تعلیم یافتہ لوگوں کی قلعہ رہا ہے جنہوں نے ہمیشہ تعلیم اور سیاسی میدان میں ایک شاندار تاریخ رقم کی ہے مگر افسوس گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سیاسی سوداگروں نے بلوچستان کو بیانتہا کرپشن غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ عوام کی ٹیکسوں سے ملنے والی سرکار فنڈز کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کے بجائے عوامی نمائندگی کے نام پر ٹھکہ حاصل کرکے مارکیٹ اور بازار میں سریا سیمنٹ گندم سیلابی ٹینٹ اور راشن فروخت کرنے میں پانچ سال پورا کردیا صحت تعلیم زراعت کے نام پر صوبائی و وفاوی ادارے سے اربوں روپے فنڈز کے نام پر وصول کرنے کے بجائے بدقسمتی سے آج بھی پنجگور کے عوام صحت تعلیم روزگار کیلئے محروم ایک چھوٹی سی بخار اور سردرد کیلئے تڑپ کر تربت کویٹہ اور کراچی جانے میں مجبور ہیں پنجگور کے ہسپتال تباہ سکول اور تعلیمی ادارے مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور ہمسیایہ ملک ایران کے بارڈر پر واقع ہیں پنجگور کے عوام کی زرائع معاش کا بیشتر تعلق بارڈر کے کاروبار سے منسلک ہیں مگر افسوس بارڈر کے کاروبار کو بھی مسلط کردہ نمائندے نے بارڈر کے سنگم میں واقع چند زمینوں کے عیوض اپنے نام کروانے کاروبار کو اسٹیکر اور ٹوکن کے بل بوتے پر بڑے مافیا کے نام کروڈوں روپے میں فروخت کرکے غریب عوام سے ان کا منہ کا نوالہ بھی چھین کر عوام کے حق پربدترین ڈاکہ مار دیا جو پنجگور کے عوام اور انکے روزگار پر بدترین خیانت کی تاریخی ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی غریب اور۔حکوم قوموں کی جماعت ہے عوام نے نیشنل پارٹی کو موقع دیا تو نیشنل پارٹی غریب عوام کی حقوق انکے دیلز پر فراہم کرے گی عوام کی حق اور ناجائز زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں کھڑا کریگی نیشنل پارٹی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ وہ عوام کی اعتماد کو کھ ی ٹھیس نہیں پہنچائی گی 2024 کا الیکشن عوام کی حق پر ڈاکہ مار ے والوں کے خلاف احتساب کا دن ہوگا۔