لاپتہ افراد کے لواحقین کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کااعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تربت میں بالا چ بلوچ اور اس کے دو ساتھیوں کے قتل کے خلاف تربت سے کوئٹہ آنے والے لانگ مارچ کے شرکا نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ سے کوئٹہ میں دھرنا ختم کریں گے اور کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے کوئٹہ سریاب روڈ مکمل شٹر ڈاون رہا شدید سردی میں دھرنے کے شرکا تین روز سے سڑ ک پر بیٹھے احتجاج کررہے ہیں دھرنے کے شرکا نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات ہمارا احتجاج جاری رہے گا دھرنے کے شرکا نے اعلان کیا کہ ہم نے تربت سے پر امن طور پر کوئٹہ تک لانگ مارچ کیا ہم اہلیان بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پورے راستے میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا بلکہ ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے حوصلہ بڑھا دیے کوئٹہ میں تین دن شدید سردی کے باوجود دھرنے کے شرکا احتجاج کرتے رہے لیکن ہمارے بے حس حکمرانوں نے ہمارے مطالبات حل کرنے کے بجائے ریڈزون کو کنٹینر لگاکر بند کردیا ہے اب لانگ مارچ کے شرکا جمعہ کو اپنا احتجاج کوئٹہ میں ختم کرکے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے تاکہ گونگے بہرے حکمرانوں کو اپنے مطالبات اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کرسکیں اس لیے دھرنے میں شریک خواتین بچے اور بوڑھے تمام افراد جمعہ کو اسلام آباد روانہ ہوں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک بلوچستان میں لاپتہ افراد کو منظر عام پر نہیں لا یا جاتا بالاچ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کے قاتلوں کو سزا نہیں دی جاتی یہ احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے