افغانستان، بس پر حملہ، 4 افراد ہلاک، ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجیوں سمیت 9 مارے گئے

کابل: افغانستان میں سرکاری ملازمین کی بس پر بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا، افغان وزارت اطلاعات کی بس کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا،، جس میں چار ملازمین ہلاک ہوگئے جبکہ نو زخمی ہیں،، حملے کی ذمہ دارای تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری طرف افغانستان کے صوبے وردک میں ہیلی کاپٹر گرنے کے باعث 9 افراد چل بسے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق وزاتر دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان کے صوبے وردک کے علاقے میدان میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس ہیلی کاپٹر میں افغان فوج کے اہلکار سوار تھے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے باعث پائلٹ، 5 سکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد مارے گئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا ہے، چار ہیلی کاپٹر سکیورٹی فورسز کے لیے سازو سامان دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے