بیلہ پولیس کی کارروائی،گھروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اوتھل (این این آئی) ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر بیلہ پولیس کی کارروائی گھروں سے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر بیلہ پولیس نے چوری کے دو مقدمات کا سراغ لگا کر ایف آئی آر نمبر 142/2023 و 143/2023بجرم 380-457 ت پ تھانہ بیلہ میں ملوث مطلوب ملزم شبیر احمد ولد محمد ابراہیم سکنہ کاٹھوڑ بیلہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 90,000 روپے مالیت کے دو موبائل فونز Tecno اور Infinix برآمد کئے۔ اس کے علاوہ اسی ملزم کے قبضہ سے مزید چوری کے (06) دیگر موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لوگوں کے گھروں سے چوری چھپے موبائل فونز چوری کرتا تھا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے