سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق چار روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق 14 تا 17 دسمبر چار روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گی ۔ دورے کے پہلے دن وہ خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر نامزد خواتین امیدواران کے ناموں کا اعلان کریں گی۔بعد ازاں ادارہ نور حق میں نظم کراچی کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کریں گی، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق شہر کی اہل علم و دانش خواتین کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوں گی۔ 15 دسمبر کو سابقہ سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی سے ملاقات کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گی جہاں سہ روزہ تربیت گاہ برائے ارکان میں شرکت اور خطاب کریں گی۔دریں اثناء الیکشن کے تناظر میں جماعت اسلامی کی سیاسی سیل اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گی ۔ دورے میں ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکریٹریز عطیہ نثار،ثمینہ سعید،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،طیبہ عاطف ہوں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے