نگران حکومت کے پاس سابقہ اسمبلی سے پاس شدہ قرارداد کیخلاف فیصلہ کرنے کا کوئی حق موجود نہیں،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر رہنما ء چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے پاس سابقہ اسمبلی سے پاس شدہ قراردادکے خلاف فیصلہ کر نے کا کوئی حق موجود نہیں ہے، ڈومیسائل اور لوکل کی تفریق کے خاتمے کے لئے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی بجائے خود ساختہ طور پرصوبے میں پی آر سی نظام لانے کی نگران حکومت کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ 1974ء میں لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا مگر تاحال اس پرعملدرآمدنہیں کیاگیا نگران صوبائی حکومت لوکل ڈؤمیسائل کی بجائے پی آر سی سسٹم شروع کررہی ہے جس سے ہر کوئی آسانی سے بلوچستانی بن سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آر سی پر اسٹے آرڈر دے رکھا ہے لیکن اسکے باوجود نگران حکومت سپریم کورٹ اور بلوچستان اسمبلی کی قرار داد کے خلاف جارہی ہے نگران حکومت کے پاس اتنے بڑے فیصلے کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے سیٹلرًزکو نکالنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی اور نگران صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مستردکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1974 میں لوکل ڈومیسائل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھاتو لوگوں نے اسے سیا سی رنگ دینے کی کوشش کی آج نگراں حکومت کی جانب سے پی آر سی کے معاملات کودیکھنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن اس میں اصل اسٹیک ہولڈز کو طلب نہیں کیا گیاجو کسی بھی طرح درست اقدام نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے