جان محمد بلیدی سے مولانا ہدایت الرحمن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی سے حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن کی بلیدی ہاؤس تربت میں اہم سیاسی ملاقات، ملاقات میں حق دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ نیشنل پارٹی کیچ کے صدر مشکور انور، معتبرشیرجان، یاسین پیربخش پلیزئی، ناصر عبدالقادر پلیزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مشترکہ الیکشن حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے بلوچستان خصوصا علاقائی مسائل و مشکلات پر مشترکہ حکمت عملی اور الیکشن ایڈجسٹمنٹ پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔