آنے والے عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر شکست دینگے، سردار یار محمد رند
بولان(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر شکست دینگے عوامی عدالت میں سرخرو ہیں کچھی کے عوام نے حقیقی قیادت چن لیا ہے جنرل الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی نغاری میں مختلف قبائلی عمائدین سیاسی ورکروں سے گفتگو میں کہی،اس موقع پر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے چیئرمن سید فرید احمد شاہ دوپاسی،وڈیرہ علی احمد رند،عبدالفتاح بنگلزئی،محمدعارف بنگلزئی،وڈیرہ محمد شریف کھوسہ،استاد حضور بخش سیال و دیگر بھی موجود تھے،سردار یار محمد رند نے کہا کہ جنرل ایکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے میرے سیاسی مخالفین کے تابوت میں یہ الیکشن آخری کیل ثابت ہونگے انکو عوام مسترد کرچکے اب انکی سیاسی شعبدہ بازی جاری ہے مگر عوام ان بہروپیا مافیا سے اچھی طرح واقف ہیں اپنی مفادات کیلئے کچھی کی سیاست کو بھی آلودہ کیا گیا ہے سردار رند کا کہنا تھا کہ کچھی کے عوام نے حقیقی قیادت کا راستہ صاف کرلیا ہے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو عبرت ناک شکست دینگے ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدامات اور اجتماعی کاموں کے ذریعے کچھی کے عوام کا معیارِ زندگی بدل رہے ہیں انشاء اللہ آنے والا دور بھی ہمارا ہوگا۔