مظلوم طبقات پر تشدد کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کواپنا کرداراداکرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر کمالان گچکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہا ہے کہ خواتین اورمظلوم طبقات پرتشدد کے خاتمے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کے ساتھ ساتھ ان پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بولان میڈیکل ہسپتال میں شفاء فاونڈیشن کوئٹہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام نیوٹریشن پراجیکٹ(بے نظیر نشوونما پرگرام کوئٹہ)کے تعاون سے 16روزہ آگاہی مہم (جنسی اور صنفی تشددکے خاتمے)کے سلسلہ میں آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔واک میں بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر،پرنسپل بی ایم سی، مرسی کوربلوچستان کے نمائندوں، شفا ٰفاؤنڈیشن کے صوبائی اور ضلعی نمائندوں اوردیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہاکہ خواتین اور مظلوم طبقات پر تشدد کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کواپنا کرداراداکرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں شفا فاونڈیشن کی جانب سے آگاہی واک کااہتمام ایک احسن اقدام ہے۔شفافاؤنڈیشن کے ضلعی کوارڈی نیٹر نے کہاکہ 16روزہ مہم کے سلسلہ میں پراجیکٹ سٹاف کی تربیت بھی کی گئی ہے دوسرے مرحلے میں کمیونٹی کی سطح پر آگاہی مہم چلائی جارہی ہے اور مہم کااختتامآج واک کی صورت میں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے