بی این پی نے ہر وقت بلوچستان کے جملہ مسائل سمیت لاپتہ افراد کا ہر فورم پر آواز بلند کی،ساجد ترین
خاران (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ہومین رائٹس سیکرٹری آحمد نواز بلوچ ممبران سینٹرل کمیٹی سابق وفاقی وزیر میر محمد ہاشم نوتیزئی ثنا بلوچ میر خورشید جمالدینی ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ چیئرمین ضلع کونسل میر محمد جمعہ کبدانی ندیم بلوچ و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہدا کی جماعت ہے اور پارٹی نے ہر وقت بلوچستان کے جملہ مسائل سمیت لاپتہ افراد کا ہر فورم پر آواز بلند کی بی این پی ایک قومی جماعت ہے پارٹی نے ہر کارکن اور بلوچستان کے ہر باسی کو سیاسی شعور دیا ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر خاران حاجی غلام حسین بلوچ کی زیرصدارت بلوچ ہاوس میں منعقدہ ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کی ورکر کنویشن میں بی این پی خاران کے سابق ضلعی و تحصیلی عہدداروں یونٹ و ڈپٹی سیکرٹریز و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ورکر کنویشن میں مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے پارٹی قائدین سے سوالات بھی کئے اور اپنے گلے شکوے و تحفظات کا اظہار کی بی این پی کے مرکزی رہنماوں نے کہا کہ بی این پی سائل وسائل کے محافظ جماعت ہے سردار اختر جان مینگل اور بی این پی نے سرزمین بلوچستان کے عظیم ترمفاد کے لیئے جہدوجہد کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی ترجمان ہے کارکن پارٹی کے سرمایہ ہیں بی این پی کے فلیٹ فارم سیاست کرنے والے پختہ عزم اور رکھتے ہیں بی این پی بلوچستان کے عوام کی خیرخواہ جماعت ہے بی این پی وہ واحد جماعت ہے جس نے بلوچستان میں ان ایشوز کو فوکس کرکے آگے بڑھ رہی وہ دیگر جماعتیں نہیں کر رہی ہے بی این پی لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے ہر نوجوان کو روزگار تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات کا مستحق ہے بلوچستان میں بی این پی کی مقبولیت سے کچھ عناصر خائف ہیں لیکن بی این پی کو بلوچستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے پارٹی کو کئی ادوار میں تھوڑنے اور قائدین کو دیوار سے لگا کر انکے لیئے سیاست کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی مگر کارکنوں کی طاقت اور عوام کے تعاون نے بی این پی کو تھوڑنے والوں کو شرمندہ کرکے ناکام بنا دی بی این پی ایک قومی آواز ہے اور سرزمین سے سچی وابستگی اور ہمددر و خیرخواہ ہے گلے شکوے جمہوریت کے حصے ہیں لیکن الحمد اللہ کوئی کارکن گلہ شکوہ رکھنے کے باوجود پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہو کر انکی سربلندی اور سرخرو کر رہے بی این پی کی کامیابی و مضبوطی کا سہرا ورکروں پر جاتا ہے جنکی محنتوں سے پارٹی نے عوام میں رگیں لگا دی انھوں نے کہا کہ بی این پی کی سیاست اور موقف صاف اور واضع ہے بلوچستان میں ماروائے قانون جبری گمشدگیوں نے بلوچستان کو اپائج اور ہر قوم و قبیلہ کو غم زدہ کر دی ہے لوگ لاپتہ کے پالیسی سے شدید ناراض و نالان ہیں انھوں نے کہا کہ الحمد اللہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرع پارٹی خاران میں مضبوط ہے اور ورکر کنویشن میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت نظریاتی سوچ و فکر کی عکاسی ہے ورکروں کی محنت و کاوشوں کی بدولت نظریاتی سیاست نے جڑیں مضبوط کر لی ہے اور عوام سردار اختر جان مینگل اور انکی جماعت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ورکر کنویشن سے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین غلام دستگیر مینگل میر اصضر ملنگزئی میر شبیربادینی حمید بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کا ضلعی سیکرٹری رپورٹ بھی پیش کی گئی۔