صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے، امیر محمد خان جوگیزئی

چمن (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت امیر محمد خان جوگیزئی نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں او پی ڈی، وارڈز ایمرجنسی میڈیکل سٹور لیبارٹری آپریشن تھیٹر اور اسٹاف کی حاضری چیک کیں انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور اٹینڈنٹس سے ہسپتال میں علاج و معالجہ اور طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر عصمت اللہ اچکزئی نے وزیر صحت آمیر محمد خان جوگیزئی کو ہسپتال کے حوالے سے ادویات کی قلت لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر کی آلات کی کمی اور ادویات کی کمی اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد کم ہونے اور دیگر ضروری سہولیات مشینری آلات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ہسپتال کی تمام ڈاکٹرز اور اور سٹاف موجوتھے اس موقع پر وزیر صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے شعبے کو مذید فعال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں کیونکہ ڈاکٹروں کی غیر حاضری سستی تھوڑی سی غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں مریضوں کی کی جان کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلئے ڈاکٹرز اپنی آپ میں خداترسی پیدا کرکے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں اور اس سلسلے میں ڈی ایچ او چمن اور دیگر متعلقہ افسران کوتاہی اور غفلت برتنے والوں ڈاکٹروں اور اسٹاف کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ شعبہ ہیلتھ میں نااہلی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے ہے اور عوام کا علاج ہسپتال میں ہونا ضروری ہے اسٹاف کا ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانا اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنا بے حد لازمی ہیں منسٹر ہیلتھ نے کہا کہ صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اس شعبے کو حکومت بلوچستان اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ چمن میں عوام کو علاج و معالجے اور طبی سہولیات کی مفت فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی خاص کر ادویات لیبارٹری آپریشن تھیٹر اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد کو بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے