پشتون بلوچ صوبے کے مستحق طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کو شفاف بنایا جائے، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری یار محمد بریال، سینئر معاون واسع خان، اطلاعات سیکرٹری حفیظ اللہ یاد، مالیات سیکرٹری ثقلین مسعود، آفس سیکرٹری شہزادہ خان، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمود، ثقافت سیکرٹری صالح وطن شاد اور دیگر ایگزیکٹوز نے مشترکہ بیان حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے کے مستحق طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کو شفاف بنایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ یونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام میں بے ضابطگی اور بد نظمی، لیپ ٹاپ چوری اور سینکڑوں طلباء او طالبات کا نام لیپ ٹاپ تقسیم کے فہرست سے نکالنے، جن طلباء کے نام پر لیپ ٹاپس آئیں ہیں انکی ڈگری مکمل ہونے اور انہیں لیپ ٹاپ سے محروم رکھنے ودیگر شکایات کی پشتونخوا ایس او نے پہلے بھی نشاندہی کی تھی اور طلباء کی جانب سے بھی اس قسم کے شکایات سامنے ہیں جس کی بنیاد پر گزشتہ روز مزید لیپ ٹاپس کی تقسیم روک کراس میں ہونیوالی بے ضابطگی اوربد انتظامی کی روک تھام کیلئے تحقیقاتی کمیٹی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے قا ئم کی گئی۔پشتونخوا ایس او کو امید ہے کہ مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی صاف شفاف تحقیقاتی عمل کو مکمل کرکے بے ضابطگی کرنیوالوں کی نشاندہی کرکے یونیورسٹی انتظامیہ اور ایچ ای سی کارروائی کریگی جبکہ حقدار مستحق طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپس کی فراہمی کو دوبارہ شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے