بلوچستان میں کوورنا کے مریضوں کی تعداد سنگل ڈیجٹ میں ہیں: بشریٰ رند

کوہٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ساٹھ سال اور زائد العمر افراد کے لیے کوویڈ ویکسینیشن کا عمل شروع کردیاگیا ہے جس کے لیے صوبے بھر میں 44 ایڈلٹ ویکسینیشن سینٹرز (AVCs) قائم کردئیے گئے ہیں۔ ویکسینیشن کے لئے ساٹھ سال اور زائد العمر افراد اپنی رجسٹریشن کروا کر سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوویڈ کی صورتحال کنٹرول میں ہے اسوقت کوویڈ کے دو مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں جوکہ نارمل کنڈیشن میں ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین نہیں اس لئے کورونا کی تیسری لہرکے تناظر میں تعلیمی سرگرمیاں اور وائرس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کوویڈ کے پھیلاو کی شرح کمیونٹی مقامات سے نہایت کم ہے تاہم عوام ایس او پیز پر عمل درآمد بدستور جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت روزآنہ کی بنیاد پر کرونا کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اگر خدانخواستہ صوبے میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو محدود پیمانے پر سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلحال بلوچستان میں کوورنا کے مریضوں کی تعداد سنگل ڈیجٹ میں ہیں جس میں بتدریج کمی آرہی ہےانہوں نے عوام الناس سے بھر پور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے ویکسینیشن کے عمل میں شامل رہیں۔تاکہ اس موذی وباء سے جلد از جلد نجات حاصل کرنے میں کامیاب حاصل کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے