عراق کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سینیٹر محمد عبدالقادر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان دہائیوں سے مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم ہیں دونوں ممالک کی اقوام مذہبی، ثقافتی، اقتصادی اور سفارتی رشتے سے منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ اورانکی (محمدعبدالقادر)کی ت عراقی اسمبلی کے اسپیکر سے ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ عراق کو عالم اسلام میں انتہائی اہمیت حاصل ہے پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ہر سال سر زمین عراق میں واقع مقدس مقامات کی زیارت کے لئے حاضر ہوتے ہیں زیارات کے علاوہ دونوں ممالک کیدرمیان تجارت بھی دونوں ممالک کی معیشت کو استحکام بخشنے کا باعث ہے دونوں شخصیات کی عراقی اسپیکر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان نہایت خوشگوار تعلقات موجود ہیں پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ بات چیت ہوئی اور دو طرفہ اعتماد کا اظہار ہے عراق حکومت نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے یوں مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے لئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ترغیب پیدا ہونے لگی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کے عراق سے مضبوط تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں عراق کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں حالیہ سالوں میں مشرق وسطیٰ کے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے دونوں ممالک اس سرمایہ کاری کی فضا کو فروغ دینے میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہیں پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور ان تعلقات کے روز افزوں پھلنے پھولنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔