بلوچستان ہائی کورٹ بار اور کوئٹہ بار کا محمدوارث کے قتل کیخلاف عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کااعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،بلوچستان بار کونسل اورکوئٹہ بار ایسوسیشن کی جانب سے مستونگ میں محمدوارث علی زئی ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کااعلان کردیا گیا۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،بلوچستان بار کونسل اورکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مستونگ میں محمدوارث علی زئی ایڈووکیٹ میں مسلح افراد کی جانب سے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے آج صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کااعلان کردیا گیامشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ مستونگ کے وکیل محمد وارث علیزئی کے قتل کے خلاف کل 7 دسمبر بروز جمعرات کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بیان میں کہا کہ مستونگ انتظامیہ وکیل کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے دن دہاڑے وکیل کا قتل انتظامیہ کی نااہلی ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ وکیل کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور وکلا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔