مستونگ میں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیئے بے نظیر نشوونما پروگرام کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، سردارزادہ محمد قاسم سرپرہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارزادہ میرمحمدقاسم سرپرہ کی خصوصی کاوشوں سے اسپلنجی میں بے نظیر نشوونما پروگرام کا جلد قیام کے حوالے سے تحصیل دشت کے علاقہ اسپلنجی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی،ڈبلیو ایف پی و بے نظیر نشوونما پروگرام (MURF) ٹیم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر اسپلنجی دشت کا دورہ کیا۔جہاں بہت جلد بے نظیر نشوونما پروگرام کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اسپلنجی حاجی نور احمد بنگلزئی، محمد شعیب سرپرہ، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ظفر بلوچ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بے نظیر نشوونما پروگرام میڈم انعم، انجینئر خالد ظہیر، انجینئر سید عنایت شاہ،آئی ٹی انچارج ممتاز احمد، حبیب الرحمن انچارج اسپلنجی و دیگر علاقائی معتبرین و معززین بھی تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارذادہ میر محمد قاسم سرپرہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی میڈم انعم نے کہا کہ بے نظیر نشوونما پروگرام کے انعقاد سے اسپلنجی و دشت کے دیگر علاقوں کے مستحقین استعفادہ حاصل کر سکیں گے۔بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت حاملہ خواتین و دودھ پینے والے بچوں کو ماہانہ امداد فراہم کی جائیگی تاکہ وہ اپنی غذا کو بہتر بناسکیں۔بلوچستان و مستونگ میں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیئے بے نظیر نشوونما پروگرام کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین نے مزید کہا کہ مستونگ کے تمام علاقوں میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ضلع مستونگ میں ڈی ایچ کیو میں بے نظیر نشوونما پروگرام پہلے سے ہی فعال ہے اب مستونگ کے دور دراز علاقوں میں خواتین و بچوں کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچانے کے لیئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے