ترقیاتی کام کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جائے، جام کمال خان

کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اسپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام اور دیگر ترقیاتی اسکیمات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی،سیکرٹری اطلاعات سہیل الرحمان اور سیکرٹری امپلیمنٹیشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات عبداللہ خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے اسپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام، امبریلا اسکیمات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات کی بروقت تکمیل اور ترقیاتی کام کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیمات کی منظوری کے لیے پی سی ون کی تیاری سے قبل کانسیپٹ پیپرز بنائے جائے اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ترقیاتی اسکیمات کی اونرشپ لیتے ہوئے ان کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہمیں بہتر گورننس کے ذریعے امور کی انجام دہی میں بہتر تبدیلی لانی ہوگی اور فنڈز کے استعمال کو موثر انداز سے بروئے کار لانا ہوگا تاکہ ترقیاتی اسکیمات کے ثمرات سے صوبے کی عوام مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے