کرپشن کیس میں ملوث سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ودیگر ملزمان 12 روزہ ریمانڈ نیب کے حوالے
کوئٹہ :احتساب عدالت کے جج جنا ب منور احمد شاہوانی نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر ایم ایس ڈی و دیگر ملزمان کو 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر نے کے احکاما ت دے دئیے ہیں۔ سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر ایم ایس ڈی بلوچستان و دیگر ملزمان پرذاتی مفادات کے لئے بیپرا رولز کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے قومی خزانے کو 40 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔گزشتہ روز قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتارملزمان محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر سابق ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر ایم ایس ڈی ڈا کٹر ذوالفقار علی بلوچ میڈیکل ٹیکنیشن اینڈ پروپرائیٹر علی عمر انٹر پرائیزز خالد بھٹی اور فقیر حسین کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ان کی ریما نڈ کی استدعا کی عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر تے ہو ئے گرفتارملزمان کو 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر نے کے احکاما ت صا در کئے،گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف بیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے قومی خزانے کو 40کروڑروپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔