پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کا اعتراض ،طورخم سرحد بند کر دی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم سرحد بند کر دی جس کے باعث دونوں اطراف سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کر رہے تھے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے اعتراض کرتے ہوئے طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔ جس سے درآمد ، برآمد ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔