ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی سیاسی اور قبائلی شخصیت ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا گیا اسی طرح لاپتہ افراد کے مسئلے کو استعمال کرکے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوںکیونکہ آج پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے پاکستان میں مشکل حالات پیدا کرنے والے کا سب کو پتہ ہے ایک شخص نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے پاکستانی اداروں تک کو نہیں بخشا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرزا شمشاد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کسی سے ملاقات نہیں کرتا تھا مگر اب ہر سیاسی رہنماءکی منت سماجت کررہا ہے استحکام پاکستان پارٹی ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتی ہے کچھ دنوں میں وکلاءاور دیگر شخصیات استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بنیں گی بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر کسی نے آج تک بات نہیں کی ہے چند لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے لاپتہ افراد کے مسئلے کو استعمال کرتے ہیں9 مئی کو ایک شخص نے ملک میں عدم استحکام پیدا کیاباقی صوبوں میں 9 مئی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے مگر بلوچستان میں 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔