قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے قلعہ عبداللہ کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عملی اقدامات اٹھارہی ہے، ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد

پشین(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد مندوخیل نے کہا ہے کہ ضلع میں موجود قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے پشین کی ضلعی انتظامیہ ضلع قلعہ عبداللہ کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عملی اقدامات اٹھارہی ہے ضلع پشین کو آمن کاگہوارہ بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ماہ بارہ نومبر کو تحصیل حرمزئی کے علاقے کلی حرمزئی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کے تین ارکان کی گرفتار ی کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حرمزئی بہرام سلیم، رسالدار میجر علی محمد ترین اور رسالدار حاجی عبدالشکور اچکزئی سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر پشین نے بتایا کہ کمشنرکوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقت کی خصوصی ہدایات کے تحت جیو فینسنگ اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے آج علی الصبح ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقہ کلی مجک میں قلعہ عبداللہ اور ضلع پشین کے لیویز اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے حرمزئی ڈکیتی میں ملوث گروہ کے اظہار احمد ولد خواج محمد،عزت اللہ ولد عبدالجلیل، قدرت اللہ ولد عبدالجلیل جوکہ آپس میں چچازاد ہیں کو گرفتار کرکے ایک مسروقہ گاڈی اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلی حرمزئی میں بارہ نومبر کو پیش آنے والے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ کے(خانئی گروپ) سے بتایا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیدوران ملزمان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشین اور لیویز فورس پر فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تونہیں ہوا البتہ اس دروان ڈکیت گروپ کا سرغنہ حکیم اور اس کابھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تاہم اسی دوران انکی تلاش میں سرچ آپریشن بھی کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذکورہ ڈکیت گروپ کے باقی ملزمان کیخلاف ان کی ممکنہ گرفتاری کے لییضلع قلعہ عبداللہ اورضلع پشین انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ کاروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں امن وآمان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضلع کے اندرونی اور خارجی راستوں پر فورسز کے گشت کووسعت دی گئی ہے تاکہ دوسرے ضلع سے قانون شکن عنا صر کا ضلع میں داخلہ ممکن نہ ہو جبکہ اس سلسلے میں انتظامیہ کیساتھ عوامی تعاون اہمیت کا حامل ہے چونکہ عوامی تعاون سے ہی ضلع کا امن وآمان وابستہ ہے ڈپٹی کمشنرنے لیویز فورس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لیویز فورس کو تمام متعلقہ سہولیات سے آراستہ کریں گے اور اس سلسلے میں گشت کو بڑھانے کے لیے مزید گاڑیوں کی فراہمی سمیت انکو موٹرسائیکلیں اور جدید اسلحہ فراہم کیاجائیگا تاکہ آنے والے وقتوں میں یہاں کے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے اور اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کے روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے