بلوچستان ہائی کورٹ نے ژوب کے چیئرمین شپ الیکشن کے خلاف دائر آئینی پٹیشن خارج کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے ژوب کے چیئرمین شپ الیکشن کے خلاف دائر آئینی پٹیشن خارج کردی اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ تین دن میں چیئرمین کے الیکشن کا شیڈول جاری کر ے یاد رہے مٹھا خان کارواں کے جانب سے کونسلر شاہ بران کاکڑ اورڈپٹی چیئرمین محمد داد خان مندوخیل،اجمل اعوان،غفورخان خروٹی اور نیاز محمد عرف زدران خروٹی نے ظفر اللہ کاکڑ کی آئینی پٹیشن کو چلینج کیا تھا میٹھا خان کاکڑ کارواں کی طرف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نعمت اللہ اچکزئی، کلیم اللہ کلیم حرمزئی کاکڑ اور ایڈوکیٹ رحمت اللہ میاں خیل نے کیس کی پیروی کی۔