پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، فاطمہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہماری جماعت بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں ایک شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کی اور ملک کو خوشحالی کی بلندیوں تک پہچایا امید ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکسان مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اور اس کی عوامی فلاح و بہبود اور پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد نوازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت میں ملک کو معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اس میں شامل ہو رہے ہیں۔فاطمہ خان نے کہا بلوچستان کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی جنرل سیکریٹری جمال شاہ کاکڑ و دیگر ساتھیوں نے مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں مضبوط سے مضبوط تر بنایا ہے اور لوگوں کے جوق در جوق شمولیت سے پارٹی صوبے میں مذید طاقتور اور فعال ہورہا ہے سماجی رہنما ء فائزہ سکندر اور دیگر کی شمولیت سے صوبائی قیادت اور مرکزی قیادت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔انھوں نے کہا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے پر فائزہ سکندر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ ہم سب خواتین ملکر پارٹی اور اس ملک پاکستان کے بقاء کیلئے حقیقی معنوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے