جمعیت علماء اسلام امانت اور دیانت کی بنیاد پر بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کرکے چلے آرہے ہیں، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام مسلسل سیاسی میدان میں مصروف عمل رہی ہے 2018 کے الیکشن کے بعد ملک پر مسلط کی گئی حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے طویل تحریک چلائی آزادی مارچ، مہنگائی مارچ معیشت دشمن اقدامات ملک کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گرتی ہوئی معاشی صورتحال پر گزشتہ پانچ سالوں سے مسلسل عوام سے رابطے میں رہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے چاروں صوبے کے دارلخلافوں میں بڑے بڑے ملین مارچ کئے گئے۔ عوام کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے قوتوں کے عزائم کو اشکار کیا اور بیرونی ایجنڈا رکھنے والے سیاسی پارٹی کے مقاصد سے عوام کو اگاہ کیا اس مسلط شدہ حکومت کے نتیجے میں ملک کے عوام شدید مالی پریشانیوں میں مبتلا رہے غیر معمولی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر ٹوڑ کر رکھ دی لوگوں کی خرید قوت بلکل ختم ہو کر رہ گئی اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت نے روز مرہ کے اشیاء کو ناممکن بنا دیا۔ عوام کی تکلیفوں کا احساس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام مسلسل سیاسی میدان میں رہی اور آخر کار پاکستان کے عوام کو مسلط شدہ حکومت سے چھٹکارا دلایا، لیکن اس حکومت کے جاتے جاتے انہوں نے ملک کے معاشی صورت حال کو ہلا کے رکھ دیا جس کے نتیجے میں آج تک صورتحال بدستور جاری و ساری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں صوبے کے عوام ان سیاسی قوتوں کو ساتھ دے گی جو میدان عمل میں اور لوگوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں وہ واحد سیاسی پارٹی جمعیت علماء اسلام ہے جو بنیادی گراس لیول کے پارٹی ہے جس کی قیادت میڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہے جن کو لوگوں کی مشکلات و مسائل کا بھر پور احساس ہے معاشرے کی تمام طبقہ جن مشکلات سے دوچار ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اس کا احساس کیاہے صوبے کے مختلف مسائل کے اوپر جمعیت علماء اسلام کا دوٹوک واضح سیاسی موقف رہاہے بلخصوص چمن قلعہ عبداللہ میں جاری دھرنا کی نہ صرف تائید و حمایت کی ہے بلکہ اس کے حل کیلئے شب و روز ہر فورم پر چمن اور قلعہ عبداللہ کے عوام کی اواز پہنچائی اور حکام بالا کو اس بات پر راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی کہ دھرنے کے متاثرین کے ساتھ کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکالا جائے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ کوئی نہ کوئی راستہ انقریب نکالا جائے گا اور عوام کو بھرپور ریلیف مل جائے گا جمعیت علماء اسلام قطعاً عوام کے مسائل سے غافل نہیں ہے جمعیت کی ہرچیز پر گیری نظر ہے لہذا عوام ان قوتوں کی پروپیگنڈے میں نہ آئے جو نہ سیاسی عزائم رکھتے ہیں نہ اعلیٰ مقاصد رکھتے ہے بلکہ معاز لوٹ کھسوٹ کرپشن کے بازار گرم کرنے کیلئے عوام کو استعمال کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام امانت اور دیانت کی بنیاد پر بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کرکے چلے آرہے ہیں انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں صوبے کے عوام اپنی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریگی اور جمعیت علماء اسلام کو بلوچستان کا بڑا پارلیمانی مینڈیٹ دے گا۔