افراد با ہم معذور وں کی کثیر آبادی کو تعلیم، صحت اور ٹرا نسپوٹیشن کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے آگاہی مہم چلا ئی جائے،عز ت اللہ کا کڑ

کو ئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آواز معذو را ن بلو چستا ن آرگنا ئز یشن کے صدر عز ت اللہ کا کڑ اور جنرل سیکر ٹری خو اجہ نو ر کا کڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 3کروڑ 60لاکھ آبادی مختلف نو عیت کی معذوری کا شکار ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ افراد با ہم معذور وں کی کثیر آبادی کو تعلیم، صحت اور ٹرا نسپوٹیشن کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے آگاہی مہم چلا ئی جائے تاکہ وہ حکمرانوں پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی صلا حیتوں کی بدولت ملک کی خدمت کر سکیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کلیم اللہ، احمد خان اور محمد عمران شاہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ دنیاء بھر میں معذوروں کا دن منانے کا مقصد معذوروں کے مسائل کو اجاگر کر کے انکا حل نکالا ہوتا ہے یورپ کے اکثر مما لک میں خصوصی افراد بوجھ ہو نے کی بجائے وہ اپنے ممالک کے لئے کروڑوں ڈالر کی مد میں منافے دے رہے ہیں جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسکے بر عکس ہے پاکستان میں اس وقت 3کروڑ 60لاکھ آبادی مختلف نو عیت کی معذوری کا شکار ہیں اور ورلڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کے مطابق پاکستان میں موجود افراد باہم معذور کی کثیر آبادی روزگار سے بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو 1ماہ کے دوران 7ارب کے قریب نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ ہے کہ افراد با ہم معذور وں کی کثیر آبادی کو تعلیم، صحت اور ٹرا نسپوٹیشن کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے آگاہی مہم چلا ئی جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی موجود سینکڑوں سیا سی جماعتوں کے پاس افرا د باہم معذور وں کے لئے کو ئی سیا سی منشور نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ افراد با ہم معذوروں کو بھی سیا ست کا حصہ سمجھا جائے تاکہ وہ ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے