خدیجہ شاہ کی نظر بندی پر کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ طلب

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کابینہ کے اجلاس کے لیے سمری بھجوا دی ہے، مہلت دی جائے۔بعد ازاں عدالت نے نظر بندی پر کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے