ہماری زبانیں کاٹی گئیں تشدد ہوا مگر آصف علی زرداری سمیت کوئی بھی اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوا، میر صادق عمرانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمدصادق عمرانی نے کہا کہ ہماری زبانیں کاٹی گئیں تشدد ہوا مگر آصف علی زرداری سمیت کوئی بھی اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل میاں صاحب آئے کمرے میں بیٹھ کر فیصلے کر کے گئے تھے آج یو م تاسیس پر ہم پیغام دے رہے ہیں کہ جمہوریت کے لئے جنگ جاری رہے گی۔