پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے،آصف علی زرداری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول نےاپنی شناخت بنالی ہے، ہم نے اس کی تربیت کرنی ہے اور کل کا لیڈر بنانا ہے۔پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔

کوئٹہ میں یوسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور پاکستان کے دل کو جیتنا بہت ضروری ہے، لیکن اس دھرتی پر دکھ اور غم پھیلا ہوا ہے، ہمیں ان کےدکھوں پر مرہم رکھنا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نےآپ کو آپ کی دھرتی کا مالک بنایا، اب ہم نے بلوچستان کےعوام کے پاس پانی پہنچانا ہے، ہم نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی خدمت کی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بلاول نے اپنی شناخت بنا لی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، ہمیں جو آتا ہے وہ اس کو سکھانا ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کوعظیم ملک بنانا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے