ڈیرہ اللہ یار،مبینہ کاروکاری کا الزام،شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے گوٹھ محمد ابراہیم بادینی میں مبینہ کاروکاری کے الزام میں شوہر نے فارنگ کرکے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب دیر سے ملزم محمد پناہ جمالی نے مبینہ کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی لعل بی بی اور نوجوان دوست علی کو فارنگ کرکے قتل کر دیا اور آلہ قتل سمیت جاے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی نے ٹیم اہلکاروں طارق بہرانی و دیگر کے ہمراہ جاے وقوع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایں جہاں سے ضروری کارروای کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گیں، پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔