کرائم برانچ کو جدید آلات سے آراستہ کیا جائے گا، محمد طاہر رائے
کوئٹہ :آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلال شجاعت نے پیر کو کرائم برانچ بلوچستان کا دورہ کیااس مو قع پر ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر نے آئی جی پولیس کا استقبال کیا اور کرائم برانچ کے فرائض کے بارے میں بریفنگ دی۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کا دورہ بھی کرایا انہوں نے کرائم برانچ کی کا رکردگی کی تعریف کی اُنہوں نے فرانزک لیب کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا۔ اُنہوں نے جدید مشینری بھی لیب کو دینے کا وعدہ کیا اور سائنسدانوں کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے ٹریننگ کروانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کا بنیادی کام جرم کا تجزیہ کر کے کینگ کے ممبروں کو ڈھونڈنا ہے اور منشیات لے جانے والو ں کے پیچھے اصلی موت کے سوداگروں کو تلاش کرنا ہے ان بڑی مچھلیوں کو تلا ش کر کے ضلعی پولیس کو گائیڈ کرنا ہے تاکہ ان بڑے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کہٹرے میں لایا جا سکے اور انکی باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرے۔ کرائم برانچ کو جدید آلات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ آرگنائزڈ کرائم کی بیخ کنی کی جاسکے۔ اچھا کام کرنے والے پولیس آفسران کو انعام دیا جائے گا اور کارکردگی نہ دکھانے والے آفسران کو محکمہ سے نکال دیا جائے گا