سابق اداکارہ ثنا خان کی اپنے بیٹے کے ہمراہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات

دبئی(ڈیلی گرین گوادر)سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل اور شوہر مفتی انس کے ہمراہ نامور اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ’ہدایت کا ذریعہ‘ قرار دے دیا۔

اکتوبر 2020 میں شوبز کو چھوڑ کر مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’طارق جمیل‘ رکھا تھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دین داری اور دیانت داری کی علامت ہو۔

اب حال ہی میں ثنا خان نے اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ نامور اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ملاقات کی ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروا رہی ہیں، مولانا طارق جمیل ثنا خان کے بیٹے کو گود میں کے کر پیار کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’مولانا کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتا ہے، وہ اندر اور باہر سے خوبصورت انسان ہیں۔‘

ثنا خان نے لکھا کہ ’مولانا طارق جمیل مجھ سمیت کئی لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنے ہیں، اللہ ان کو سلامت رکھے اور صحت عطا فرمائے، مولانا نے ہمیشہ مجھے بیٹی کہا اور اپنے حکمت بھرے الفاظ سے مجھے بہت زیادہ صبر دیا ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو اپنے مفاد کی خاطر آپ کو نشانہ بنائیں گے لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللہ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے