سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر باضابطہ اعلان کروں گا، فیملی مصروفیات کے باعث پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو جلد ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ صدر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے