میر شعیب نوشیروانی کی مسلم لیگ ن کے رہنما محترمہ فاطمہ خان سے ملاقات، سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب جان نوشیروانی مینگل ہاوس کوئٹہ میں آمد اور مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما محترمہ فاطمہ خان سے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور جنرل الیکشن 2024 کے متعلق تفصیلی بات چیت کیا اور پارٹی معاملات اور مختلف ایشوز زیر غور آئے اور مسلم لیگ ن کو بلوچستان بھر میں تیزی سے فعالیت کی طرف لیجانے اور خواتین کو پارٹی میں شمولیت کیلئے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اس پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں فعال اور مضبوط ہورہا ہے انشاءاللہ مسلم لیگ ن جنرل الیکشن 2024 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا اور بلوچستان میں حکومت بنائی گی خواتین کا مسلم لیگ ن میں شمولیت سے ثابت ہورہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے موثر اقدامات کئیے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو خواتین کی تعلیم صحت اور معاشی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کری گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں خواتین کا ملکی ترقی میں اپنا کردار بھرپور ادا کیا ہے اور بلوچستان میں خواتین کا مسلم لیگ ن میں بڑھ چڑھ کر شمولیت کا جو سلسلہ جاری ہے قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور بی بی مریم نواز صاحبہ کی ویژن کی بدولت ہورہی ہے میر شعیب جان نوشیروانی کا مزید کہنا تھا پارٹی کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور اور ہم اپنے خواتین کے حقوق کیلئے مخلصی کے ساتھ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاءاللہ آئندہ کی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی جس سے ملک سمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی ، بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس موقع پر فاروق مینگل سعد مینگل اور اسامہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے