سر دار اختر جان مینگل ہمارے قابل احترام ہیں ہر صیح اقدام کوپیپلز پارٹی سپورٹ کر تی ہے، سید ناصر حسین شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی کے کارکن پر جوش ہیں آ ج 30نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے ہو نے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،16ماہ کی حکومت کے دوران چیئر مین بلاول بھٹو کی جدو جہد کے بدولت ملک کے حالات بہتر ہوئے،آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی عوامی کی طاقت سے حکومت بنائے گی اور چیئر مین بلا ول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام سندھ میں خیر کے کام کئے جا رہے ہیں کوئٹہ میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے خیر کے کاموں میں بھی اضا فہ کیا جائے گا اس دوران اگر ضرورت محسوس ہوئی تو تعاون بھی کریں گے۔ا نہوں نے کہاکہ یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی کے کارکنوں پر جوش ہیں آ ج 30نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے ہو نے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری لحاض سے سب سے بات چیت ہو سیا سی لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں اور آگے بھی جا ری رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو سپورٹ کر تے ہیں اگر کسی کار خیر میں تعاون کیا جاتا ہے تو اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہیں لگے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کے زیر اہتمام مختلف طریقوں سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلو چستان میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں حکومت اور سیا سی جماعتوں سے بات کر کے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے لئے جگہ کا بندو بست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکام پا لیسیوں کی وجہ سے ملک تنہاء ہو چکاتھا جو دوست ممالک تھے وہ بھی پیچھے ہو چکے تھے لیکن 16ماہ کی حکومت کے دوران چیئر مین بلاول بھٹو نے بھر پور جدو جہد کی جس کے بعد جا کر حالات کا فی بہتر ہو ئے ہیں آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور چیئر مین بلا ول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے،چیف آف آرمی اسٹاف کا وژن اور نگراں وزیر اعظم کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمارے لئے قابل احترام ہے پیپلز پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جا ری ہے جلد ہی اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلا ول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ کار کر دگی سب سے بہترین رہی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے خدشات سے آگاہ کیا جس طرح کی تباہی پی ٹی آئی کی حکومت چھوڑ کر گئی تھی 16ماہ کی حکومت نے اپنی سیاست کو داؤپر لگا کر ریاست کو بچایا ہے پاکستان ہم سب کا ہے اور ہماری نظر میں سب سے زیا دہ اہمیت پاکستان کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طارکین وطن کو اپنے ملک واپس جا نا چاہیے لیکن انہیں انکے ملک بھیجنے کے دوران انسانی حقوق کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے،مہاجرین کے لئے پاکستان نے کھلے دل کا مظاہر کیا لیکن اس دوران گرین پاسپورٹ کا غلط استعمال بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پرانے دوستوں کی مشاور ت سے ہو رہی ہے پرانے دوست پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں وہ بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں الیکشن کون لڑے گا اس حوا لے سے فیصلہ مل کر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سر دار اختر جان مینگل ہمارے قابل احترام ہیں ہر صیح اقدام کوپیپلز پارٹی سپورٹ کر تی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہے گی۔