تعلیمی وظائف ، ایچ ای سی نے بلوچستان کے طلبہ سے 18مارچ تک درخواستیں طلب کرلیں
اسلام آباد: اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے مقامی اور بیرون ملک جامعات میں ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے تعلیمی وظائف کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ مارچ مقرر کی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کا ڈومیسائل یا مقامی سر ٹیفکیٹ کے حامل طلبہ ملک میں ایل ایل بی اور ایل ایل ایم اور بیرون ممالک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے تعلیمی وظائف حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
متعلقہ پروگراموں میں اہلیت پر پورا اترنے والے طلبہ Eportal.hec.gov.pkکے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ان تعلیمی وظائف کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے جو خصوصی طور پر ملک کے پسماندہ علاقوں کے لئے شروع کیئے گئے ہیں۔
پندرہ سے بیس فیصد تعلیمی وظائف کوئٹہ میں اگست دوہزار سولہ میں ہونے والے بم دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔