خواتین کودرپیش مسائل مکمل رازداری کے ساتھ حل کئے جارہے ہیں،شانیہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان شھید بینظیر بھٹو وومن سینٹر اینڈ شیلٹر ہوم کوئٹہ کی جانب سے ایک سیمنار بسلسلہ سولہ روزہ مہم برائے تشدد کا روک تام خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے چیف گیسٹ شانیہ خان ایڈوائزر ٹو وزیر اعلی بلوچستان برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنت و سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تھے۔ پروگرام میں سردار خان بگٹی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، شازیہ ریاض ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، فوزیہ شاہین چیئیرپرسن ان دی اسٹیٹس اف وومن اور سول سوسائٹی کے نمائندے، میڈیا اور سینٹر سے سروسز لینے والے خواتین اور متائثرین نے شامل ہوکر اپنے مسائل شئر کئے۔ پروگرام کے تفصیلات روبینہ زہری مینجر شہید بینظیر بھٹو وومن سینٹر اینڈ شیلٹر ہوم کوئثہ نے بتائیں۔ پروگرام کے چیف گیست شانیہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے ہمہ وقت موجود ہیں اور خواتین کو سروسز دے رہی ہیں اور میں خواتین کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتی ہوں اور ہمارے اداروں کے دروازے ان کے لیے ہروقت کھلے ہیں، ساہلین کی مسائل ایک رازداری سے حل کئے جائیں گے۔ پروگرام میں سولہ روزہ مہم کے حوالے سے کیک کٹنگ کی گئی اور معاشرے میں خدمات کے صلے میں مختف طبقات کے شخصیت میں شیلڈ تقسیم کئے گئے اور خواتین میں ہیلتھ اینڈ ہائیجین کٹس تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے