پیپلزپارٹی کلین سویپ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کوآئندہ وزیراعظم بنائے گی،سید ناصر حسین شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کلین سویپ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کوآئندہ وزیراعظم بنائے گی،30نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دونوں خطاب کرینگے،پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اپنی سیاست کو اہمیت نہیں دی بلکہ ملک کو اہمیت دی،نفرت،اذیت،بدتمیزی اور گالی کی سیاست جو پی ٹی آئی چیئرمین نے بوئی اس کا شاخسانہ ہم نے 9مئی کو دیکھ لیاچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزہ کے ہوتے ہوئے ہم پرامید ہیں کہ 8فروری کو الیکشن ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلال بھٹو زرداری 30نومبر کوکوئٹہ میں ہونگے میں یوم تاسیس کے موقعے پر جلسے سے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلال بھٹو زرداری دونوں خطاب کریں گے آصف علی زرداری نے یہ کہا کہ بلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹیڈ،سیاسی سمجھ بوجھ ضروررکھتے ہیں لیکن تجربہ کی ضرورت ہے آصف علی زرداری نے اپنے لئے بھی کہا کہ میں خود بھی تجربات حاصل کرتا ہوں اور آئندہ پاکستان کا وزیراعظم چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ہونگے بلاول بھٹو زرادری جب وزیرخارجہ بنے تو ان کی کارگردی پرانے بابے رہے ان سے زیادہ رہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نا اہل وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تنہا رہے گیا تھا بلاول بھٹوزرداری نے دنیا بھر میں جاکر دوبارہ جھوڑدیا پاکستان کو 16کی حکومت کی جہاں تک بات ہے تو اگر اس وقت مشکل فیصلے نہ کئے جاتے توپاکستان ڈیفالٹ کی طرف چلا جاتاچیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کراچی سے جاناتھا بلاول اور آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے جاناتھا،صدر آصف علی زرداری اورچیئرمین بلال بھٹو زرداری دونوں ایک ساتھ سفر نہیں کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اپنی سیاست کو اہمیت نہیں دی بلکہ ملک کو اہمیت دی،نفرت،اذیت،بدتمیزی اور گالی کی سیاست جو پی ٹی آئی چیئرمین نے بوئی اس کا شاخسانہ ہم نے 9مئی کو دیکھ لیاچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزہ کے ہوتے ہوئے ہم پرامید ہیں کہ 8فروری کو الیکشن ہونگے،چیف جسٹس آف پاکستان کہتے ہیں کہ اگر اور لیکن والے بیانات نہ دئیے جائیں تووہ کیسے اجازت دے گا کہ الیکشن کو اور آگے کیا جائے،ناصرحسین شاہ نے کہاکہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سے کلین سوئپ کرے گی،ماضی میں بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف بہت سے اتحاد بنے،میاں نواز شریف پیپلز پارٹی کے لئے قابل احترام ہیں سندھ میں مسلم لیگ ن کے اتحاد کے باوجود الیکٹیبلز پیپلز پارٹی کا حصہ کیوں بن رہے ہیں ہم عوام تک ڈلیور کرنے والے لوگ ہیں دو اور دو پانچ نہیں کر سکتے۔