ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل اولین ترجیحات کا حصہ ہے، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد

پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل اولین ترجیحات کا حصہ ہے اس میں کسی قسم کا کرپشن اور بے جا مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر کلی لمڑان روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میر عبداللہ خان کاکڑ سمیت دیگر قبائلی وسیاسی عمائدین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی،ایس،ڈی،پی کے مطابق جن علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے ہیں ان کو مقررہ وقت میں پائے تکمیل کیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ضلع میں جہاں بھی ترقیاتی عمل کا سلسلہ جاری ہے وہاں پر کرپشن اور کسی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ نگران وزیراعلیٰ علی خان ڈومکی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے خاطر جاری تمام نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو مزکورہ معیار اور دورانیہ کے عین مطابق مکمل کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی قابل قبول نہیں تاہم اس بابت غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کوبھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے