فیصل آباد میں 11 سال کے بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں محلے دارگرفتار
فیصل آباد : ماموں کانجن کے علاقہ سے تین روز قبل 11 سالہ اسد علی گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گیا جس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ماموں کانجن میں درج کرکے تلاش جاری تھی ، ا س دوران شبہ پر محلہ دار ذیشان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے مغوی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ملزم بچےکو اغواءکرکے جانوروں کی حویلی میں لےگیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کرکے لاش سیم نہر میں پھینک دی۔
مقتول کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 ٹیم کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔