سالانہ روایتی و تاریخی سبی میلہ 2024 انتہائی آب وتاب کے ساتھ منایاجائے گا،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2024 کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واسع کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیعی غلام مصطفی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکڑ فاروق لونی سمیت تمام محکموں کے سربراہان سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ سالانہ روایتی و تاریخی سبی میلہ 2024 انتہائی آب وتاب کے ساتھ منایاجائے گا میلہ فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی و روایتی میلہ پورے بلوچستان میں اپنی اہمیت کا حامل میلہ کہلاتا ہے جس کا انتظار نہ صرف سبی اور ارد و گرد نواح کے لوگوں کو بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو انتظار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ آپ تمام افسران خصوصا محکمہ تعلیم میلے کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کریں اور تمام محکمے اپنے پروپوزل دو دن کے اندر جمع کروائیں انہوں نے کہا سبی میلے کے دوراں سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے