پنجگور کے عوام کو منافقت دروغ گوہی جھوٹی تسلی دینے والوں کی سیاست نے کافی نقصان دیا ہے، میر رحمت صالح بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام لفاظی نعروں اور دروغ گوہی اور عملی سیاست میں فرق محسوس کریں پنجگور کے عوام کو منافقت دروغ گوہی جھوٹی تسلی دینے والوں کی سیاست نے کافی نقصان دیا ہے نیشنل پارٹی منافقت دروغ گوہی کی سیاست کے قائل نہیں ہے پنجگور ایک زرخیز سیاسی قلعہ ہے اس زخیز سیاسی قلعہ کو تنگ نظری منافقت تعصب کی سیاست کے تابع ہونے نہیں دیگی ان خیالات کا ا ظہار رحمت صالح بلوچ نے پنجگور وشبود میں سیٹھ حاجی خدا نظر بلوچ شاکر بلوچ عبدالسلام بلوچ دوست جان محمد بخش لانگو نوید بلوچ حاجی اشرف بلوچ جنید بلوچ اکرام اللہ محمد امین عید محمد ناکو عرض محمد عامر سرفراز حاجی نور احمد ظہیر احمد حاجی عبد النبی معراج انجینئر ثناء اللہ بلوچ شکر اللہ حاجی کلیم اللہ شے مرید سیف الرحمن غلام جان پنجگور سبزآب سے عبدالواحد حاجی محمد صالح قادر بخش میونسپل کمیٹی وشبود کے کونسلر مہیم بلوچ نظرجان عنایت اللہ الیاس بلوچ پزیر احمد یونین کونسل گرمکان عبدالمالک محمد ظریف کی اپنے عزیر واقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلین بلوچ سابقہ ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ ضلعی صدر ایوب دھواری شہباز طارق ایڈوکیٹ حاجی صالح محمد بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ ظفر بختیار بلوچ عبدالوحید ایڈوکیٹ سیٹھ حاجی خدانظر بلوچ عبدالصمد صادق نے بھی خطاب کیا اس دوران نیشنل پارٹی مرکزی صوبائی ضلعی قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و تعمیر اور تعلیم کی فروغ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا عہد ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کرینگے جس سے بلوچ قوم اور بلوچستان کے باسیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑھے اس وقت بلوچستان شدید سیاسی معاشی بحران کا شکار ہے بلوچستان وہ بد قسمت صوبہ ہے جو 75 سال گزرنے کے باوجود حکمرانوں نے بلوچستان کو سو کلو میٹر سڑک تک بنانے کی زحمت نہیں کیا ہے جس سے روزانہ روڈ حادثات کی وجہ ہمارے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے اسلام آباد والوں کو بلوچستان کے باسی اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے بلوچستان اسوقت ہمارے حکمرانوں اور وفاقی جماعتوں کو یاد آتا ہے جب انھیں معدنی وسائل کی ضرورت پڑتی ہے بلوچستان کے عوام ان کالی بھیڑیوں سے ہوشیار رہے جو ہر الیکشن میں نئے نعرے کے ساتھ میدان میں آکر سادہ لوح عوام سے ووٹ بٹوار کر کروڈ پتی سے ارب پتی بنتے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سینٹ کے الیکشن ہوتے ہیں تو بلوچستان میں سیاسی پارٹیوں اور لفاظی لیڈروں کی بولی لگ جاتا ہے ہر طرح قیمت کی منڈی لگ جاتی ہے لیکن بلوچستان میں واحد جماعت نیشنل پارٹی ہے جو کسی بھی منڈی کا حصہ نہیں بنی ہے بلکہ ووٹ کو بلوچستان کی امانت سمجھ بلوچستان کے حق کی آواز بلند کرنے والوں کیلئے استعمال کیا۔